20 سالہ راجستھانی طالبہ مس انڈیا منتخب

20 سالہ راجستھانی طالبہ مس انڈیا منتخب

20-year-old-Rajasthani-student-selected-Miss-India
ممبئی : بھارت میں ہونے والے ’مس انڈیا‘ کے مقابلہ حسن میں ریاست راجستھان کی لڑکی نے دیگر ریاستوں کی لڑکیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔راجستھان کی 20 سالہ کالج کی طالبہ نے خوبصورتی، ذہانت اور فیشن میں بھارت کی دیگر ریاستوں کی فائنل میں منتخب ہونے والی ایک درجن سے زائد لڑکیوں کو پیچھے چھوڑا
20-year-old-Rajasthani-student-selected-Miss-India
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ’مس انڈیا فیمینا‘ کا مقابلہ ممبئی کے سردار ولبھ بھائی پٹیل اندور اسٹیڈیم میں 15 جون کو ہوا، جس میں بولی وڈ حسیناؤں نے بھی شرکت کی فائنل میں بھارت بھر کی ایک درجن ریاستوں کی لڑکیاں منتخب ہوئی تھیں، جن میں سے ثمن راؤ نےمس انڈیا ورلڈ 2019‘ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
20-year-old-Rajasthani-student-selected-Miss-India
مقابلے میں ریاست چھتیس گڑھ کی حسینہ شوانی یادیو نے مس گرنڈ انڈیا، ریاست بہار کی لڑکی شریا شنکر نے مس انڈیا یونائٹڈ کانٹیننٹس کا اعزاز اپنے نام کیا۔ریاست تلنگانہ کی حسینہ سنجنا وج مقابلے کی رنر اپ ٹھہریں۔

مس کلرز فیمینا انڈیا‘ کے مقابلے میں بھارت بھر کی غیر شادی لڑکیاں حصہ لیتی ہیں اور مقابلے میں شریک ہونے والی لڑکیوں میں مختلف قسم کے مقابلے کروائے جاتے ہیں۔ ثمن راؤ  عالمی مقابلہ حسن میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔
20-year-old-Rajasthani-student-selected-Miss-India
20 سالہ ثمن راؤ اب رواں برس تھائی لینڈ میں ہونے والے ’مس ورلڈ‘ کے عالمی مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔ثمن راؤ کا مقابلہ دنیا کی 195 سے زائد حسیناؤں سے ہوگا۔بھارت عالمی مقابلہ حسن میں آخری بار 2017 میں کامیاب ہوا تھا اور اسی سال ’مس انڈیا‘ منتخب ہونے والی دوشیزہ منوشی چھلر نے ’مس ورلڈ ُ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اداکارہ ہما قریشی نے جج کے فرائض انجام دیے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے