روپے کی تاریخی بے قدری، پہلی بار ڈالر 150 روپے سے تجاوز کرگیا

روپے کی تاریخی بے قدری، پہلی بار ڈالر 150 روپے سے تجاوز کرگیا

Hhistoric-develue-of-rupees-the-first-time-the-dollar-exceeded-150-rupees

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی روپیہ ایشیاء بھر میں حقیر ترین ہوگیا،سٹاک مارکیٹ بھی مزید مندی کا شکار ہو کر رہ گئی ،مہنگائی کے مارے غریبوں کو مزید مہنگائی کی صورت میں سونامی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے 48 پیسے بڑھ گئی جبکہ سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس بھی 804 پوائنٹس گر گیا۔کاروبار کے دوران انٹربنک ڈالر ریٹ میں 2 روپے 48 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، اس طرح انٹر بنک مارکیٹ میں اب ڈالر کی 149 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 4 روپے چڑھ گیا اور تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 151 روپے پر لین دین ہوتا رہا۔ دو روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک پر عائد واجب الادا قرضوں میں 800  ارب روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ۔دوسری طرف سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رجحان رہا اور 804 پوائنٹس کی گراوٹ ہوئی، 100 انڈیکس 33 ہزار 166 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کار کچھ دنوں کے محتاط ررویہ اپنائے ہوئے ہیں ادھرسونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے ساتھ 72 ہزار 100 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے اضافہ ہوا ہے۔سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 72 ہزار 100 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 61 ہزار 814 روپے ہوگئی ہے۔ ادھر بلوم برگ نے پاکستانی روپے کو ایشیاء کی کمزور ترین کرنسی قرار د یتے  ہوئے کہا ہے کہ  پاکستانی کرنسی افغانستان، بنگلادیش اور نیپال سے بھی پیچھے رہ گئی ہے۔معروف امریکی ٹی وی بلوم برگ نے روپے کی قدر کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے جس میں روپے کو گزشتہ 8 ماہ کے دوران کارکردگی کے لحاظ سے ایشیاءکی کمزور ترین کرنسی قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق ایک ڈالر میں افغانستان کے 79 افغانی ملتے ہیں جبکہ بھارت میں ایک ڈالر کے 70 روپے جبکہ بنگلادیش میں ایک ڈالر 84 ٹکے کے برابر ہے۔اسی طرح نیپال میں ایک ڈالر 112 کا روپے ہے، بھوٹان میں ڈالر 69 گلٹرم میں فروخت ہوتا ہے۔ تھائی لینڈ میں ایک ڈالر کی قیمت 32 بھات کے برابر ہے۔ ساتھ افریقہ میں ایک ڈالر کے صفر اعشاریہ سات رینڈ ملتے ہیں۔ایک سال میں پاکستان کا کرنسی کے حساب سے بدترین مارکیٹوں میں شمار ہوتا ہے، مئی 2018 سے اب تک روپے کی قدر میں 29 فیصد کمی ہوئی، پہلی اور دوسری نمبر پر سوڈان اور ارجنٹائن کی کرنسی ہے۔ دونوں ممالک کی کرنسی میں ایک سال کے دوارن 149 فیصد اور 81 فیصد کمی ہوچکی ہے۔پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ڈالر 124 روپے 50 پیسے کا تھا۔ اس وقت ڈالر انٹر بینک میں 149 روپے میں ہوچکا ہے۔ دوسری طرف سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد حکومت حرکت میں آگئی
 گیس47فیصد مہنگی کرنیکی سفارش
اوگرا نے آئندہ مالی سال کے لیے گیس کی قیمت میں 47 فیصد اضافے کی سفارش کردی ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا تعین کر لیا گیا ہے،  ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی درخواستوں پر سماعت مکمل کر لی گئی ہے اور گیس کی قیمتوں میں47 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے، سوئی ناردرن سسٹم پرگیس کی اوسط قیمت میں 47 فیصد اضافے اور سوئی سدرن سسٹم پرگیس کی اوسط قیمت میں 28 فیصداضافے کی سفارش کی گئی ہے۔پنجاب اور کے پی کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 236 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان اور سندھ کے صارفین کے 159 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے