پی ٹی ایم کے کچھ لوگ بیرونی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں،جنرل باجوہ

پی ٹی ایم کے کچھ لوگ بیرونی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں،جنرل باجوہ

General-Bajwa-vist-pishawer-university
راولپنڈی  (  مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم بذات خود مسئلہ نہیں، چند افراد غیروں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور  جنگ سے متاثرہ  عوام کے جذبات مجروح کر رہے ہیں ، جن مسائل کو اجاگر کیا گیا جنگ کے بعد عمومی یہی صورتحال ہوتی ہے ، قبائلی عوام دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں حکومت اور سکیورٹی فورسز قبائلی عوام کے مسائل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، منفی قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی ، دشمن قوتوں کی  ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹر ز پشاورکا دورہ کیا جہاں ان سے کورآڈیٹوریم میں مختلف جامعات کے آئے ہوئے طلباء نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ذہین اور قابل نوجوانوں سے مالا مال ہے ، قوم اور مسلح افواج نے دہشت گردی میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں ،قربانیوں کے ثمرات سماجی واقتصادی ترقی کے ذریعے حاصل کئے جائیں گے ، سماجی معاشی ترقی کے ذریعے پائیدار امن اولین ترجیح ہے ،وقت آگیا ہے کہ سماجی معاشی ترقی پر توجہ دی جائے ، تعلیم سب سے اہم شعبہ ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکے ہوئے لوگ عوام کے جذبات مجروح کر رہے ہیں ، پی ٹی ایم بذات خود مسئلہ نہیں لیکن کچھ لوگ بیرونی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ،جن مسائل کو اجاگر کیا گیا جنگ کے بعد عمومی یہی صورتحال ہوتی ہے ، قبائلی عوام دہشتگردی سے متاثر ہوئے ہیں ،ان کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے یونیورسٹیوں کے طلباء نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد اور تائید کا اظہار کیا


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے