پاکستان:بجلی کے بلوں میں30 سے40 فیصد اضافہ

پاکستان:بجلی کے بلوں میں30 سے40 فیصد اضافہ

Electricity-bills-increase-30-to-40-percent-in-pakistan
 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)  نیپرا نے بجلی کے بلوں میں30 سے40 فیصد اضافہ کردیا، نیپرا نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کونیا ٹیرف بھجوا دیا ہے، بجلی کے بلوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے نیپرا نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کونیا ٹیرف بھجوا دیا ہے۔ نیپرا نے بجلی صارفین کے بلوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے بجائے ٹیرف کوتبدیل کرکے کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آف پیک آورز میں فی یونٹ بجلی کی قیمت 9.30 سے بڑھا کر14.38ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ مارچ کی نسبت اپریل کے مہینے میں مہنگائی میں 1.26فیصد اضافہ ہوا۔اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 1 سال کے دوران بجلی کی قیمت میں 8.48 فیصد اور گھروں کے کرائے میں6 فیصداضافہ ہوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے