چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا پہلا حکمنامہ

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا پہلا حکمنامہ

Chairman-of-the-first-round-of-FBR-Shiber-Zaidi
 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے افسروں  کو  ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر افسران بینک اکاؤنٹ منجمدکرنے سے 24گھنٹے قبل پیشگی اطلاع دیں، ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے، ایمنسٹی اسکیم کب متعارف کروانی ہے اس کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔وہی کریں جو ملک کے مفاد میں ہوگا۔تفصیلات کےمطابق چیئرمین شبرزیدی وزارت خزانہ پہنچے ، جہاں پر انہوں نے ایف بی آر افسران کو ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔انہوں نے ایف بی آر افسران کو ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر افسران بینک اکاؤنٹ منجمدکرنے سے 24 گھنٹے قبل پیشگی اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کمپنی یا ادارے کا اکاؤنٹ منجمد کرنے سے پہلے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کب متعارف کروانی ہے اس کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ شبرزیدی نے بتایا کہ ایف بی آر میں اختیارات نچلے طبقے کو بھی منتقل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہرفیصلے کی منظوری چیئرمین سے لینا ضروری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کیلئے ابھی کوئی تاریخ فائنل نہیں ہوئی ہے۔چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)شبر زیدی نے کہا ہے کہ  تمام ٹرانزیکشنز کو ڈاکیومینٹڈ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ریونیو میں اضافہ لایا جا سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے