لاہور (سٹاف رپورٹر )فیروز پور روڈ پر واقع پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی مالکان کا رہائشی و کمرشل پلاٹس کی بکنگ کے نام پر لوگوں سے 30ارب سے زائد کا فراڈ منظر عام پر آگیا ،ایک ہی پلاٹ تین سے زائد افراد کو بیچ کر لوگوں کو زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا گیا ،مذکورہ سوسائٹی بااثر سینئر وقار احمد خان اور عمار احمد خان کی ملکیت ہے ، تفصیلات کے مطابق پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی فیروزپور روڈ لاہور پر واقع ہے۔ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی سینیٹر وقار احمد خان اور عمار احمد خان کی ملکیت ھے۔ مالکان نے 2012 سے فیز 2 کی بکنگ شروع کی ہوئی ہے اور اب تک مختلف بلاکس کے نام سے رہائشی و کمرشل پلاٹس بیچتے رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق انہوں نے 30 ارب سے زائد روپیہ اکٹھا کیا ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ موجود اراضی سے تین گنا سے بھی زائد پلاٹ فروخت کر دیئے گئے ہیں اور ایک پلاٹ کو تین سے زائد افراد کو بیچ کر لوگوں کو چونا لگادیا گیا ہے جبکہ مذکورہ سوسائٹی میں تا حال کوئی ترقیاتی کام بھی نہیں کئے گئے جن کے وعدوں پر مالکان سے لوگوں کو پلاٹ فروخت کئے ہیں فراڈ کے منظر عام پر آنے کے بعد متاثرین کی شکایت پر عمار احمد خان ستمبر 2018 میں گرفتار ہوا جبکہ وقار احمد خان بیرون ملک ہونے کی وجہ سے بچ گیا۔ نیب انکوائری میں 8500 افراد متاثر پائے گئے۔ عمار احمد خان ایک معاہدے کے تحت کہ وہ چھ ماہ میں تمام متاثرین کو مطمئن کریگا ضمانت پر رہا ہوا۔ مگر تا حال کسی بھی متاثرہ شخص کو مطمئن نہیں کیا اور نہ ہی کوئی عملی اقدام سامنے آیا ہے ۔ البتہ عدالت و نیب کو مطمئن کرنے کے لیے ایلوکیشن لیٹرز وغیرہ جاری کئے۔ مزید یہ کہ ڈیلر حضرات کو متاثرین سے فائلیں خریدنے کو کہا۔ ڈیلر حضرات نے منفی پروپیگنڈہ کر کے بہت سے لوگوں سے فائلیں آدھی قیمت پر واپس خریدیں۔ چھ ماہ میں انہوں نے متاثرین کو مطمئن کرنے کی بجائے یہ گھناؤنا جرم کیاہے انتہائی مایوس کن بات یہ ھے کہ پہلے سے فروخت شدہ پلاٹس کو اب انہوں نے پھر پہلے کی طرح دوبارہ بیچنا شروع کر دیا ہے سوسائٹی انتطامیہ بطور احتجاج مذکورہ فراڈ کے خلاف مستعفی بھی ہو چکی ہے ۔


0 تبصرے