کوئی میرے کام کو یا مجھے تنقید کا نشانہ بنائے فرق نہیں پڑتا :سونم کپور

کوئی میرے کام کو یا مجھے تنقید کا نشانہ بنائے فرق نہیں پڑتا :سونم کپور


When-people-called-me-Zoroastra-Sonam-Kapoor
نئی دہلی : بولی وڈ اداکارہ سونم کپور  نے ایک وقت تھا جب لوگ مجھے زرافہ کہہ کر بلاتے تھے

ان خیالات  کا اظہار انہون نے ایک انٹرویو میں کیا  جب  اداکارہ  سے پوچھا گیا کہ انہیں سوشل میڈیا پر سب سے برا کیا لگتا ہے اور لوگ کس طرح ان کی ظاہری شخصیت کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑا چکے ہیں۔

ایک ساول پر سونم کپور  نے کہا   کہ ’میری لیے میری فیملی بہت قیمتی ہے، تو اگر کوئی بھی ان کے بارے میں کچھ کہتا ہے تو مجھے بہت افسوس ہوتا ہے، مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی میرے کام کو یا مجھے تنقید کا نشانہ بنائے، میرا خیال ہے کہ سوناکشی سنہا اور انوشکا شرما کی ظاہری شخصیات کو انٹرنیٹ پر متعدد بار تنقید کا نشانہ بنایا گیا،

 مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا کیوں کہ ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے لوگ آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں اور خود اپنی طرف سے اندازے لگاتے ہیں

 اداکارہ نے مزید بتایا کہ  کیوں کہ میں بہت پتلی تھی اور لوگ  زرافہ کہہ کر میرا مذاق اڑاتے تھے ، اس کے بعد میں نے وزن بڑھا لیا اور اس کے اپنے مسائل سامنے آئے

سونم کے مطابق ’جب آپ وزن بڑھا لیں تو لوگ کہتے ہیں بہت موٹی ہوگئی ہے، کالی ہوگئی ہے، لمبی ہوگئی ہے شادی کون کرے گا
When-people-called-me-Zoroastra-Sonam-Kapoor
اداکارہ نے تنقید کرنے والوں اور ظاہری شخصیت کا مذاق بنانے والوں کو پیغام دیا کہ ایسا کرنا صحیح نہیں، اس کا ذہن پر اچھا تاثر نہیں پڑتا، لوگوں کو کئی ذہنی مسائل کا سامنا ہوتا ہے اور ان کے ساتھ ایسا کرنا ٹھیک نہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے