پرینیتی چوپڑا کے بارے کیا خبر آ گئی، لازمی پڑھیئے

پرینیتی چوپڑا کے بارے کیا خبر آ گئی، لازمی پڑھیئے



بمبئی: ہولی وڈ کی  مسٹری فلم ’دی گرل آن دی ٹرین‘کا  بولی وڈ میں  ریمیک بنانے  کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کی سپانسر ایک  ریلائنس انٹرٹینمنٹ کمپنی  ہے جس میں اداکارہ پرینتی چوپڑا مرکزی کردار نبھائیں گی

فلم میں پرینیتی ہولی وڈ اداکارہ ایملی بلنٹ کی جگہ لے رہی ہیں، جنہوں نے فلم میں ایک طلاق یافتہ خاتون کا کردار نبھایا جو ایک ایسی مسٹری کو سلجھا رہی ہے جو اس کی نظر میں اس سے کیا ہوا گناہ تھا۔

یاد رہے کہ دی گرل آن دی ٹرین 2015 میں ریلیز ہونے والے کامیاب ناول پر مبنی ہے، جسے پال ہوکنز نے تحریر کیا۔ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے سی ای او شھباشش سرکار کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ ایسی فلمیں بنانے پر یقین رکھتے ہیں جس کی کہانی مضبوط ہو، جو نئی نسل کو متاثر کرسکے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ فلم سب کو متاثر کرے گی

 اس سے قبل رپورٹس تھی کہ اس فلم کے ریمیک میں جیکولین فرنینڈز مرکزی کردار نبھانے جارہی ہیں، تاہم اب پرینیتی چوپڑا کا نام سامنے آیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے