ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم کلنک کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہمیشہ سورج ہی چمکے، کبھی کبھی بارش بھی ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ عالیہ بھٹ نے ممبئی میں گزشتہ روز ہونے والے کرٹکس چوائس فلم ایوارڈز کے موقعے پر اپنی فلم کلنک کی باکس آفس پر ناکامی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس انڈسٹری میں ہر کوئی اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ہم وہ ہی کرتے ہیں جس کی خواہش کرتے ہیں، کبھی محنت رنگ لے آتی ہے اور کبھی نہیں۔
عالیہ نے کہا کہ ہمیں ناکامیوں سے سیکھنا چاہیے اور بکھرے ٹکڑوں کو اٹھا کر آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ضروری نہیں ہمیشہ سورج ہی چمکے، کبھی کبھی بارش بھی ہوتی ہے۔ بس یہ ہم سب کے لیے ایک سبق ہےفلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار ورن دھوان، سوناکشی سنہا، ادتیہ رائے کپور، مادھوری ڈکشٹ اور سنجے دت جیسے بڑے نام شامل ہیں۔



0 تبصرے