راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نادرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سینٹر بونجی کے دورہ پر لیفٹیننٹ جنرل انور حیدر کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے، یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل انور حیدر کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے اس موقع پر
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر اکرام الحق بھی موجود تھے۔
آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل انور حیدر کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے
آرمی چیف نے این ایل آئی کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہا اور وطن کے لئے ان کے کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے یاد گار شہداء پر بھی حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق این ایل آئی کئی اعزازات حاصل کر چکی ہے جن میں 2 نشان حیدر بھی شامل ہیں۔


0 تبصرے