پاکستانی معیشت مستقبل میں سست روی کا شکار ہو گی ; آئی ایم ایف

پاکستانی معیشت مستقبل میں سست روی کا شکار ہو گی ; آئی ایم ایف

Pakistan-economy-will-suffer-slowly-in-the-future-IMF
واشنگٹن(نیٹ نیوز )آئی ایم ایف کے محکمہ مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد آزور نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مستقبل میں بڑے پیمانے پر سست روی کا شکار ہو گی اور یہ خطے کی مجموعی معاشی ترقی کی شرح پر بوجھ بن جائیگی۔مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان(MENAP) کے معاشی منظر نامے کے حوالے سے گفتگو میں عالمی معاشی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ مذکورہ خطوں میں پالیسی سازی کی کوششیں مزید تیز تر کی جائیں۔اس خطے کے تیل کے درآمد کنندگان کے لیے شرح نمو 2018 میں 4.2 فیصد کے مقابلے میں کم ہو کر 3.6فیصد تک ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ کمزور عالمی معاشی ماحول ہے۔جہاد آزور نے کہا کہ تیل درآمد کرنے والے متعدد ممالک کے لیے قرض کی بڑھتی ہوئی شرح بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام کیلئے چیلنج بن چکی ہے اور بھاری قرض کے سبب صحت، تعلیم، انفرا اسٹرکچر اور سماجی پروگراموں میں اہم سرمایہ کاری کے لیے مالیاتی خلا محدود ہو گیا ہے۔آئی ایم ایف نے کہا کہ بجٹ پر پڑنے والا یہ دباؤ اصلاحات کیساتھ ساتھ درمیانی شرح نمو میں تیزی سے اضافے کے متقاضی ہیں، مطلب ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے کاروباری ماحول اور انتظامی امور کو بہتر بنایا جائے اور مزدوروں کے لیے مارکیٹ میں لچک اور مارکیٹ میں مسابقت کو مضبوط کیا جا سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے