اسلام آباد (نیوز ایجنسی) ماڑی پٹرولیم نے راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے قریب خام تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے۔وزارت پٹرولیم کے ترجمان کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی کمپنی ماڑی پیٹرولیم نے گوجرخان کے قریب تیل کے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنائی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ غوری بلاک کے ڈھاریاں ون سے خام تیل دریافت ہوا ہے جو کہ ماڑی پٹرولیم کی پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈھاریاں ون سے یومیہ 372 بیرل خام تیل ملنےکا تخمینہ لگایا گیا ہے اور نئی دریافت ملک میں انرجی بحران پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ترجمان کے مطابق ماڑی گیس غوری بلاک میں 65 فیصد جبکہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ 35 فیصد کی حصے دار ہے۔ترجمان کے مطابق ماڑی پٹرولیم کی یہ پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے۔یاد رہے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہمیں کمپنیز کی جانب سے ملنے والے اشارے اگر قابلِ عمل ہوئے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہمارے سمندر میں ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوسکتا ہے اور اگر ایسا ہوگیا تو پاکستان ایک یکسر مختلف درجے میں ہوگا۔اور نہ ہی اس حوالے سے ایگزون موبل اور تیل دریافت کرنے والی بین الاقوامی کمپنی ای این آئی کی جانب سے اب تک کوئی باقاعدہ بیان سامنے آیا ہےجو جنوری سے تیل کی تلاش کے لیے کیکڑا-1 علاقے میں 230 کلومیٹر تک انتہائی گہری کھدائی کررہی ہے۔خیال رہے کہ ایگزون موبل تقریباً ایک دہائی بعد گزشتہ برس ہونے والے اُس سروے کے بعد پاکستان مں واپس آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی سمندر میں تیل کا بہت بڑا ذخیرہ ہوسکتا ہے۔


0 تبصرے