راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مصنفہ عائشہ صدیقہکی جانب سے الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج ملک کی جامعات میں صدارتی نظام کے حق میں اور 18 ویں ترمیم کیخلاف لیکچرز منعقد کروا رہی ہے۔مصنفہ عائشہ صدیقی کی جانب سے عائد کیے گئے الزام پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاونٹ سے سخت ردعمل دیتے ہوئے معروف مصنفہ عائشہ صدیقہ کو عادتاً جھوٹ بولنے والی خاتون قرار دیا ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے معروف مصنفہ عائشہ صدیقہ کو چیلنج کیا ہے کہ وہ انہوں اس حوالے سے کسی بھی ایک لیکچر کے مقام اور تاریخ کی تفصیلات بتا دیں۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ جھوٹ ہمیشہ جھوٹ ہی رہتا ہے۔



0 تبصرے